تازہ تر ین

جامعہ کراچی میں طلبہ احتجاج کا آٹھواں دن؛ مذاکرات کا تیسرا دور ناکام

کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ کے احتجاج کا آج آٹھواں دن ہے جب کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیا۔

7 دن سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کی جانب سے بھاری فیسوں، لیٹ فیس، ری ایڈمیشن فیس، پوائنٹس سروس کی کمی اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

طلبہ کے احتجاج کے باعث آج بھی جامعہ کراچی بند ہے جب کہ مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہو چکا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آج ایک بار پھر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain