تازہ تر ین

آئینی عدالت بلاول کا مطالبہ،پارٹی منشور کا حصہ،شرجیل میمن

کراچی / حیدرآباد: شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئینی عدالت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مطالبہ اور پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اس لیے بلاول بھٹو نے ان آئینی اصلاحات پر وکلا سمیت سب سے رابطہ کیا ہم چاہتے ہیں کہ عدلیہ کے ذریعے جو زیادتیاں ہوتی ہیں وہ نہ ہوں، افتخار چوہدری، ثاقب نثار، عمر عطا بندیال کا دور عدلیہ کا کالا دور ہے۔

پیپلز پارٹی آج عوامی جلسہ کرنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے۔ آئینی ترامیم میں دریا سندھ پر پنجاب میں مزید کینالز نکالنے کا کوئی نکتہ شامل نہیں ہے اس معاملے پر سندھ نے وفاق کو اپنے اعتراضات، خدشات اور احتجاج سے آگاہ کر دیا ہے۔ حیدرآباد میں گورنر کے پی کے فصیل کریم کنڈی، ضلعی صدر و ڈپٹی میئر حیدرآباد صغیر قریشی، جنرل سیکرٹری علی محمد سہتو کے ہمراہ جمعہ کو 18 اکتوبر کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کا معائنہ کرنے کے دوران پنڈال میں بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر درحقیقت پیپلز پارٹی کے لیے جلسہ کرنے کا نہیں بلکہ یوم خراج عقیدت و خراج تحسین کا دن ہے۔

آئینی ترامیم کے لیے جبری اقدامات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت پیپلز پارٹی کی نہیں ہے مجھے علم بھی نہیں ہے کہ کسی کو کوئی تکلیف پہنچائی گئی ہے اگر پہنچائی گئی تو غلط ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ ایکسائز سندھ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سالانہ ٹیکس ریونیو ہدف کا 27 فیصد پہلی سہ ماہی میں کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی کاوشوں سے محمکہ ایکسائزو ٹیکسیشن نے مالی سال کے 203 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پہلے 3 مہینوں میں 55.48 ارب روپے جمع کر لیے ،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا ایک اہم اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس کے موقع پر سہ ماہی میں کامیابی حاصل کرنے پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمے کی کارکردگی کی تعریف کی اور کارروائیوں کو مزید ہموار کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایات دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain