تازہ تر ین

مقدس علامت کو جسمانی مشق کیلئے استعمال کرنے پر جاپانی شہری ناراض

ہیروشیما: نیا کانٹینٹ تخلیق کرنے اور اپنے فالووَرز سے زیادہ کمنٹس حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں بعض اوقات وہ حدود بھی پار کردیتے ہیں جس سے کبھی کبھار لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔

حال ہی میں چلی کی ایک جمناسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریا ڈیل مار نے جسمانی ورزش کی ویڈیو بنانے کے لیے ایک مقدس علامت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے جاپان میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خاتون جمناسٹ نے اپنی اس حرکت کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔

فوٹیج کو تنازعے کے بعد انسٹاگرام سے حذف کر دیا گیا ہے تاہم یہ دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر وائرل ہو گئی ہے- نوجوان خاتون کو پل اپس کرنے کے لیے مقدس شنٹو گیٹ کو بار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دِکھایا گیا۔

شنٹو گیٹ اگرچہ پہلی نظر میں سادہ اسٹرکچر نظر آتے ہیں لیکن یہ ایک مقدس دروازہ جو عام طور پر شنٹو کے مزارات کے دروازے پر رکھا جاتا ہے تاکہ ناپاک اور مقدس زمین کے درمیان سرحد کو نشان زد کیا جا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain