تازہ تر ین

کراچی؛ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

کراچی: منگھوپیر مسلم گوٹھ میں شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود مسلم گوٹھ میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے فائرنگ کرکے 46 سالہ شہناز بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر نے مقتولہ کو ایک گولی سر پر ماری۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain