تازہ تر ین

26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

  اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیرسے کارروائی جاری تھی۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے چند لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے کہنا تھا ترمیم کاحصہ نہ بنیں۔  کچھ لوگ بک جاتے ہیں اور کچھ دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسمبلی میں آدھے لوگ وہ ہیں جو جیتے ہی نہیں۔ 1973 کا آئین مشکل حالات میں بنا تھا۔ پنجاب حکومت نے صرف 2 ماہ کے لیے عوام کو ریلیف دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain