تازہ تر ین

ابھیشیک ایشوریا اسکینڈل، نمرت کور نے خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ نمرت کور نے  ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی ممکنہ طلاق کی ذمہ دار خود کو ٹھہرائے جانے کی افواہوں  پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق اور علیحدگی جیسی خبریں ان دنوں بھارتی میڈیا کی اولین ترجیح ہے، ہر گزرتے دن نئے انکشافات کیساتھ یہ دعویٰ سامنے آتا ہے کہ یہ جوڑا ممکنہ طور پر اب علیحدگی اختیار کرگیا ہے۔

تاہم جہاں ابھی تک اس معاملے پر کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آیا ہے وہیں ہر جانب سے ممکنہ طلاق کی الگ الگ  وجوہات بھی سننے کو مل رہی ہیں۔

 حال ہی میں بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ریڈ اِٹ’ پر متعدد صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں کہ ابھیشیک بچن نے ایک بالی وڈ اداکارہ کیلئے ایشوریا کو دھوکا دیا جس کے بعد دونوں کا رشتہ سنبھلے نہ سنبھل سکا۔

ریڈ اِٹ کی مشہور ہونے والی پوسٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے سال 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دسوی’ میں ساتھ کام کرنے والی اداکارہ نمرت کور کیلئے ایشوریا رائے کو دھوکا دیا۔

ان افواہوں کے زور پکڑنے کے بعد جہاں ہر کوئی اس کی حقیقت کا متلاشی نظر آیا وہیں خود نمرت کور کا خاموشی توڑتے ہوئے شادی سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

 ماضی کے ایک انٹرویو میں اداکارہ نمرت کور کا شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’شادی ایک ذاتی فیصلہ ہے اور ہر شخص کو اپنی زندگی کے اس اہم فیصلے کے بارے میں خودمختار ہونا چاہیے۔’

 2016 کے اس انٹرویو میں نمرت کور نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ، ’اگر میں اب تک غیر شادی شدہ ہوں تو اسکا  مطلب یہ نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ شادی نصیب کی بات ہے جو صحیح وقت پر اور صحیح شخص کے ساتھ ہوتی ہے۔ اسے مصنوعی طور پر نہیں کیا جا سکتا۔’

علاوہ ازیں فلم ’دسوی’ کے پروموشنل ٹور سے ایک اور  ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ابھیشیک بچن نے ایشوریا کی تعریف کی تھی’۔

اداکار کا اس انٹرویو میں کہنا تھا کہ،‘میری بیوی اس حوالے سے بہت بہترین ہیں۔ وہ ہمیشہ میرے لیے جذباتی مدد کا ذریعہ رہی ہیں  اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے پاس ایک مکمل فیملی ہے’۔

ابھیشیک کو یہ بھی کہتے سنا گیا کہ،’ ایشوریا جیسی زندگی کی ساتھی کا ہونا بہت خوبصورت ہے کیونکہ وہ اسی انڈسٹری سے ہیں اور اس کام کو مجھ سے زیادہ عرصے سے کر رہی ہیں۔ وہ اس دنیا کو اچھی طرح جانتی ہیں اور اس کے تمام مراحل سے گزر چکی ہیں۔ یہ بہت اچھا ہوتا ہے جب آپ گھر آتے ہیں اور اگر آپ کا دن مشکل تھا، تو آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی ایسا ہے جو آپ کو سمجھتا ہے۔’

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن 2006 میں بننے والی فلم ’امراؤ جان‘ کی شوٹ کے دوران ایشوریا رائے سے محبت کرنے لگے تھے اور اپنے ان جذبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایشوریا کے ساتھ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گرو‘ کی تشہیر کے دوران شادی کے لیے پروپوز کردیا تھا۔

2007 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اس جوڑے نے سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کا دنیا میں استقبال کیا۔

جبکہ نمرت کور کی بات کریں تو انہوں نے بطور ماڈل اپنے کرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اس کے علاوہ نمرت کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ریئلٹی شو ‘بگ باس 16’ میں شرکت کرنا تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain