تازہ تر ین

ودیا بالن رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب کے دوران مشہور گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گرگئیں۔

ودیا بالن اسٹیج پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’بھول بھلیاں 3‘‘ کے گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئیں۔

آن لائن مووی اسٹریمنگ سروسز

اداکارہ نے نہایت خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔

ودیا کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خوبصورتی سے خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔

ودیا کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ’’واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔ بہت خوب!‘‘ ایک تبصرے میں لکھا گیا، ’’مادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں!‘‘
ودیا بالن کے ڈانس میں گرنے اور مادھوری کی سپورٹ پر مداحوں نے مادھوری ڈکشٹ کی بھی خوب تعریفیں کی ہیں۔

ودیا بالن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں، جب سے ان کا مشہور گانا ’’ایک دو تین‘‘ آیا تھا۔

ودیا نے مزید کہا کہ ’’آج مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا۔ یقیناً میں گرگئی تھی لیکن جس طرح انھوں نے اس سچویشن کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں‘‘۔

’’بھول بھلیاں 3‘‘ کی کہانی اپنی دو ابتدائی فلموں کی طرح ہارر اور کامیڈی کا امتزاج ہے جس کے ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔

فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ ودیا بالن، کارتک آریان، ترپتی ڈمری، راجپال یادیو اور سنجے مشرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain