تازہ تر ین

45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

فلم سازی ایک مہنگا کاروبار ہے جس میں زیادہ تر بڑی فلموں پر کروڑوں کی لاگت آتی ہے، جتنا بڑا اسٹار فلم میں ہوگا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔

اس کے باوجود پروڈکشن سے لیکر کاسٹنگ اور وی ایف ایکس تک فلم کی تیاری پر لگنے والے بے پناہ سرمائے کی واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، اس کا تازہ ثبوت گزشتہ سال ریلیز کی گئی بھارتی فلم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی دی لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پر لگنے والی 99.99 فیصد رقم ڈوب گئی۔

ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرسکی۔ 45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا اور یہ یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔

ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔

اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain