تازہ تر ین

سونم کپور نے ‘ملتانی مٹی’ سے بنا بلاؤز پہن کر عرفی کو ٹکر دیدی

مشہور بھارتی اداکارہ و سوشل میڈیا سنسیشن عرفی جاوید اترنگےڈریسنگ سینس اور اپنے بولڈ لُکس کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں تاہم اب اداکارہ سونم کپور نے عرفی جاوید کو ٹکر دینے کی ٹھان لی۔

حال ہی میں اداکارہ سونم کپور نے منفرد لباس میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے اورنج رنگ کے لہنگے اور دوپٹے کے ساتھ کپڑے کے بجائے ملتانی مٹی سے بنا بلاؤز زیب تن کر رکھا ہے۔

اس منفرد امتراج کیساتھ سونم کپور نے اپنے اس لُک کو مزید پرکشش بنانے کیلئے خوبصورت جیولری اور ہلکے میک اپ کا بھی سہارا لیا۔

کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ معروف بھارتی معروف ڈیزائنرز ابو جانی سندیپ کھوسل کا تیار کردہ یہ ڈریس دراصل دیوالی سے متعلق کسی فیشن کمپین کا حصہ ہے۔

سونم کپور نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ لباس دھرتی ماتا سے ہمارے تعلق کا جشن، ہماری اندرونی طاقت اور فخر کا اظہار ہے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘اِس دیوالی پر ہماری جڑوں اور روایات سے اپنے تعلق کا یہ شاعرانہ اظہار کرنے کے لیے میں شکر گزار ہوں’۔

انہوں نے مدحوں سے سوال کیا کہ ‘دیوالی پر آپ اپنی روایت سے اپنے تعلق کو کسطرح سیلبریٹ کرتے ہیں؟’

کمنٹ سیکشن میں جہاں ایک جانب ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سونم کپور خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں وہیں بعض انٹرنیٹ صارفین کیجانب سے مضحکہ خیز کمنٹس بھی سامنے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ سونم اور آنند آہوجا 8 مئی 2018 کو ایک روایتی آنند کارج تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مارچ 2022 میں، جوڑے نے اپنے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کیا تھا جس بعد انہوں نے 20 اگست 2022 کو ممبئی میں اپنے بیٹے کا استقبال کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain