تازہ تر ین

حنا خان کے دیوالی لُک نے ’مدھو بالا’ کو مات دے دی

خوبصورتی میں اپنی مثال آپ بھارتی اداکارہ حنا خان کے دیوالی لُک نے کمنٹ  سیکشن میں تعریفوں کے انبار لگوادیے۔

بولی وڈ ستارے ان دنوں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے مناتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی دلکش تصاویر سے سوشل میڈیا کو بھی جگمگا رکھا ہے۔

کئی بھارتی حسیناؤں کے دیوالی لُک کے درمیان اداکارہ حنا خان کا نام بھی شامل ہے جو نہ صرف اپنے حسن سے  سوشل میڈیا پر دھوم مچارہی ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی خوبصورتی کا سہرا اپنے سر سجاتی نظر آرہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دیوالی کیلئے سجا سنورا دیکھا گیا۔

حنا خان اس خاص موقع پر ’انجانا بوہرا’ کے خوبصورت ترین سنہری لہنگے میں ملبوس ہیں ساتھ ہی اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے پولکی اور زمرد سے تیار کردہ بھاری زیورات بھی پہن رکھے تھے جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھے۔

دوسری جانب  حنا خان  کی یہ تصویریں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور ان کی خوبصورتی اور انداز کی خوب تعریف کی۔ کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بالکل مدھوبالا کی طرح دکھائی دے رہی ہیں اور وہ مدھوبالا کی بایوپک میں بھی ان کا کردار بخوبی ادا کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ حنا خان جو اسٹیج تھری بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں کیموتھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

علاوہ ازیں حنا خان کی نجی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے ڈراما ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے کردار ’اکشرا‘ سے شہرت پائی اور سال 2009 سے 2016 تک اس ڈرامے میں مرکزی کردار نبھاتی رہیں۔

سال 2017 میں اسٹنٹ شو ’فیئر فیکٹر‘ اور 2018 میں ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور 2018 میں ڈراما ’کسوٹی زندگی کی‘ کے سیزن 2 میں منفی کردار نبھاتی دکھیں۔

کامیاب شوبز کریئر کے ساتھ حنا خان کی لو لائیف بھی کامیاب رہی۔ وہ سال 2014 سے اپنے ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سپر وائزنگ پروڈیوسر راکی جیسوال کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

تقریباً دس سال سے دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ کے ساتھی ہیں اور رواں سال حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی راکی نے حنا خان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain