تازہ تر ین

6-7 سال سے نمازِ پنجگانہ کی عادت ہے، زاہد احمد

ادکار زاہد احمد نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ 6 سے 7 سال سے پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کررہے ہیں اور چاہے سفر میں ہوں یا کام پر نماز کی ادائیگی نہیں چھوڑتے۔

’ذرا یاد کر‘ ، عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’جنٹلمین‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار زاہد احمد نہ صرف فنی صلاحیتوں سے مالامال ہیں بلکہ خوبصورت آواز کے بھی مالک ہیں۔

اشنا شاہ کے ویب پروگرام ‘آفٹر آور’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے روحانی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں ایک ایسا مقام آیا جب مجھے لگا کہ زندگی صرف پیسہ کمانے، بل بھرنے اور اس کے بعد مرجانے کے لیے نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے سوچا کہ زندگی کا ضرور اس سے بڑا مقصد اور تقاضا ہے ۔

اداکار نے کہا کہ جب آپ وہ سب کچھ حاصل کرلیتے ہیں جس کا زیادہ تر لوگ خواب دیکھتے ہیں، عزت، شہرت پیسہ، اور سب کچھ تجربہ کرنے کے بعد بھی میرے اندر خلا اور بے چینی رہتی تھی جو کسی بھی طریقے سے دور نہ ہوئی تو اس چیز نے مجھے مجبور کیا کہ زندگی کی حقیقت کو جانوں، یہ کیا ہے اور یہ خلا کیسے دور ہوگا’۔

زاہد احمد کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے اپنے خدا سے اجازت مانگی کے مجھے اس قابل بنا کے میری تیری عبادت کرسکوں۔

انہوں نے کہا کہ ‘عبادت کے لیے ماں باپ کا زور ایک الگ چیز ہوتی ہے، لیکن پھر آپ بڑے ہوجاتے ہیں اور میں کراچی منتقل ہوگیا تھا، سر پر کسی بڑے کا سایہ نہیں تھا تو میں جو چاہے کرسکتا تھا اور جو میں نے چاہا وہ میں نے کیا’۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘اس کے باوجود زندگی میں ایک کبھی نہ ختم ہونے والی کمی، خلا اور بے چینی تھی اس لیے پھر میں نے اپنی مرضی کو اللہ کے سپرد کر کے آزما کر دیکھا’۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اللہ کے کرم سے 6 سے 7 سال سے مسلسل 5 وقت کی نماز ادا کررہے ہیں پھر چاہے سیٹ پر ہوں، سفر میں ہوں چاہے کہیں بھی ہوں نماز ادا کرتے ہیں’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain