پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان جگن کاظم نے بھی مسلمان ہونے کے باوجود عیسائیوں کا تہوار ہالووین منالیا۔
ہالووین امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لباسوں میں ملبوس لوگوں کے روپ میں بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویسے تو یہ عیسائیوں کا تہوار ہے لیکن آج کل مسلمان بھی اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر صحہ لیتے نظر آرہےہیں۔
ایسے میں ڈراما سیریل ’حادثہ’ میں عمارا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جگن کاظم نے ہر سال کی طرح اس بار بھی روایت کا قائم رکھتے ہوئے ہالووین پارٹی کا اہتمام کیا اور منفرد ویڈیو جاری کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے پوسٹ شیئر کی جس میں جگن کاظم نے جہاں ارد گرد کے ماحول کو خوفناک بنانے کیلئے مختلف پروپس کا استعمال کیا وہیں منفرد ملبوسات بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
علاوہ ازیں اس تقرب کو مزید یادگار بنانے کیلئے اداکارہ نے اپنے بچوں حسن اور نور کے دوستوں کو بھی مدعو کیاتھا ۔
ہالووین پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے فینز کو تہوار کی مبارکباد دی جبکہ کسی بھی قسم کی تنقید سے بچنے کیلئے انہوں نے کمنٹ سیکشن آف کردیا۔