تازہ تر ین

پاک آسٹریلیا سیریز؛ شاہین، اسٹارک کی سیلفی وائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں اپنی سوئنگ بالنگ سے شہرت حاصل کرنے والے فاسٹ بولرز شاہین اور اسٹارک نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور سیلفی بھی بنائی جبکہ فوٹو شوٹ میں بھی حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شامل ہیں، جو 4 سے 18 نومبر تک شیڈول ہے۔
May be an image of 2 people and text


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain