پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے شوہر کے تشدد کا شکار ہونے والی اپنی ساتھی فنکارہ نرگس کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے۔
ریشم نے نرگس کے شوہر کی جانب سے تشدد پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ میری نرگس سے ملاقات ہوئی، جو تصاویر سامنے آئیں وہ کچھ بھی نہیں کیونکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ریشم نے کہا کہ نرگس کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ زخمی ہوئیں جبکہ نرگس نے اپنے شوہر کی خاطر انڈسٹری اور تمام چیزیں چھوڑ دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نرگس نے اپنے شوہر کی خاطر حجاب لینا شروع کردیا تھا اور وہ اپنے خاوند کی ملازمہ بن کر رہ رہی تھیں، میں نے انہیں کبھی اپنے شوہر سے اونچی آواز میں بات کرتے ہوئے بھی نہیں دیکھا۔
ریشم نے لکھا کہ اس کے باوجود بھی نرگس کو اُن کے شوہر نے پستول کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا، میں یہ سب دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوں اور نرگس کی تصاویر دیکھ کر رونا بھی آیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ نرگس کے ساتھ جو ہوا یہ ہر اُس خاتون کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنا گھر بچانے کی کوشش کرتی ہے مگر پھر اُن کے شوہر درندے بن جاتے ہیں اور میں ایسے لوگوں کو انسان نہیں سجھتی کیونکہ اچھا انسان کبھی بھی اس طرح کی حرکتیں نہیں کرتا۔