تازہ تر ین

ایمان خلیف کے مرد ہونےکا انکشاف

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون باکسرایمان خلیف سے متعلق ایک میڈیکل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ عورت نہیں مرد ہیں۔

ایمان خلیف نے اولمپکس میں خواتین کی کیٹیگری میں حصہ لیا تھا، اس وقت ان کی حریف خاتون باکسرز نے ان کے ساتھ کھیلنے پر اعتراض کیا تھا۔

ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا۔

اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرنی کا مزید کہنا تھا کہ ا الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔

اس کے بعد سے پورے اولمپکس میں ان کے حوالے سے کافی تنازع کھڑا ہوا تھا۔ مداحوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرول کیا گیا اور انہیں مرد کہا گیا۔

 اب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں وہ مرد پائی گئی ہے جس نے مزید کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمان خلیف میں اندرونی اسپرم اور ایکس وائی کروموسوم (مرد کے کروموسوم) پائے گئے ہیں، جو انہیں مردوں کے زمرے میں ڈالتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمان میں اندرونی اسپرم اور بچہ دانی کی کمی کی علامات پائی گئی ہیں۔

 اس کے علاوہ ریڈکس کی رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی میں بھی ایمان کے جسم میں مائیکروپینس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد مداح ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ مداح ایمان کے ساتھ نظر آرہے ہیں تو کچھ مداح ان کے خلاف بھی نظر آرہے ہیں۔

اس رپورٹ کے بعد صارفین ان سے اولمپک گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain