تازہ تر ین

اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہوں، فہد مصطفیٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ ان دنوں ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اپنے ہٹ کردار مصطفیٰ کی وجہ سے مقبول ہیں۔

فہد مصطفی تجربہ کار اداکار صلاح الدین تنیو کے بیٹے ہیں جو سندھی انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے، تاہم ان کا بیٹا قومی ہیرو بن گیا جس کا فلموں، ڈراموں اور گیم شوز پر راج ہے۔

 اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے ڈرامے کے فائنل ایپی سوڈ کے لیے ستاروں سے بھرے پریمیئر کی میزبانی کی۔

اس موقع پر موجود فہد مصطفیٰ کے والد تجربہ کار اداکار صلاح الدین تنیو اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی سے نہال نظر آئے، انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی کامیابی اور عوام کی طرف سے ملنے والی محبت پر بہت فخر ہے۔

صلاح الدین تنیو کا کہنا تھا کہ میں ایک خوش نصیب باپ ہوں کہ اپنے بیٹے کو اتنا کامیاب دیکھ رہا ہوں، میں نے اپنے بیٹے کا مکمل ڈرامہ دیکھا ہے ایک ایپی سوڈ بھی مس نہیں کیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پریمیئر کے موقع پر موجود لوگ اس بات کی گواہی ہیں کہ یہ ڈرامہ کتنا ہٹ ہے اور لوگوں نے کتنا زیادہ اسے پسند کیا ہے، میرا بیٹا بہت اچھا اور بڑا آرٹسٹ ہے۔

اس موقع پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’وہ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہیں۔ انہیں 20 سال کی عمر میں بڑی کامیابی ملی، پھر 30 کی دہائی میں بھی انہوں نے دوبارہ یہی کامیابی حاصل کی۔ اب وہ 40 کی دہائی میں ہیں اور ایک بار پھر اللہ نے انہیں بڑی کامیابی سے نوازا ہے۔ انہوں نے محنت کی اور اللہ نے انہیں اس کا صلہ دیا۔‘


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain