تازہ تر ین

ملکہ الزبتھ دوم کی شادی کا کیک کا ٹکڑا لاکھوں میں نیلام

ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کی 1947 میں ہونے والی شاہی شادی کا 77 سال پرانا کیک کا ایک ٹکڑا حال ہی میں نیلامی میں 2,200 پاؤنڈ (تقریباً 2.40 لاکھ روپے) میں فروخت ہوگیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیک کے اس ٹکڑے کو’نایاب ٹکڑا’ قرار دیا گیا ہے جو 20 نومبر 1947 کو شاہی شادی سے محفوظ ہے، لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ کیک کا چھوٹا سا یہ ٹکڑا اب کھانے کے قابل نہیں رہا۔

اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ تقریباً 77سال پرانے کیک کا ٹکڑا اتنی قیمت میں کیوں فروخت ہوا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ کیک برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور پرنس فلپ کی شادی کے موقع پر 20 نومبر 1947 کو پیش کیا گیا تھا۔

اور اسی کے بعد سے اس کیک کو اس کی اصل پیکنگ میں محفوظ کرلیا گیا تھا  جو ایک چھوٹے سے ڈبے میں موجود ہے جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ کی چاندی کا نشان ہے۔

علاوہ ازیں اس کے اندر ایک نفیس روئی بھی موجود ہے جس نے کیک کو 70 سال سے زیادہ عرصے تک محفوظ رکھا۔ اس مخصوص ٹکڑے کو اصل میں مارین پولسن نامی خاتون کو تحفہ کے طور پر دیا گیا تھا، جو ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں ہولی روڈ ہاؤس کی ہاؤس کیپر تھیں۔

اس کے علاوہ اس کیک کے ساتھ ایک خط بھی موجود تھا جس میں ملکہ الزبتھ نے پلسن کا شکریہ ادا کیا تھا، جس میں کہا گیاتھا کہ،’ہم دونوں اس ڈیزرٹ سروس سے بہت خوش ہیں،مختلف پھولوں اور خوبصورت رنگوں کو دیکھ کر ہمیں یقین ہے کہ جو بھی اسے دیکھے گا وہ اس کی تعریف کرے گا۔’

اگرچہ تحفے کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ یہ کیا تھا، لیکن ملکہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا تحفہ ہے جسے ہم اکثر استعمال کریں گے، اور جب بھی کریں گے تو آپ کی مہربانی اور ہماری خوشیوں کے لیے آپ کی نیک خواہشات کو یاد کریں گے’۔

واضح رہے کہ یہ کیک ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ کی شادی کو شاندار بنانے والے  کیک کا حصہ تھا، جو نو فٹ بلند تھا اور اس کا وزن 200 کلوگرام سے زیادہ تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ شادی کے مہمانوں کے لیے اس کیک کے 2,000 سے زیادہ ٹکڑے کاٹے گئے تھے اور باقی کیک خیراتوں اور دیگر اداروں کو بھیجا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کیک کا ایک حصہ پرنس چارلس کی کرسمس کے لیے محفوظ کیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پہلے بھی اس شاہی کیک کے ٹکڑے نیلام ہو چکے ہیں۔ 2013 میں ایک ٹکڑے کی قیمت 2,300 ڈالر رہی تھی۔ اسی طرح، 2021 میں شاہ چارلس اور پرنسس ڈیانا کی شادی کا  کیک کا حصہ نیلامی میں 2,565 ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain