تازہ تر ین

تاریخ میں پہلی بار عرب صحرا برف سے ڈھک گیا

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کا صحرا برف باری کے بعد موسم سرما کے عجوبے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ریکارڈ شدہ تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے الجوف علاقے میں برف باری ہوئی جس نے خشک صحرا کو موسم سرما کے منظر میں بدل دیا۔

متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کا یہ غیر معمولی واقعہ بحیرہ عرب میں درجہ حرارت کے کم دباؤ سے پیدا ہوا۔

واقعہ اس لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ عرب خطے کا درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ٹھنڈ کا اچانک ابھرنا واقعی حیران کن تھا۔

اس رجحان کی وجہ سے سعودی عرب اور ہمسایہ متحدہ عرب امارات میں گرج چمک کے ساتھ اولے اور بارش بھی ہوئی ۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain