تازہ تر ین

مارکو روبیو کے وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان

واشنگٹن: امریکا کا اگلا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا کہ سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا جب کہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں  ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا، جس میں  ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain