تازہ تر ین

کارتک آریان ’بھول بھلیاں 3‘ کی کامیابی کے بعد ’عاشقی 3‘ کو زندہ کرنے کے خواہشمند

ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی شاندار کامیابی کے بعد کارتک آریان نے عاشقی فرنچائز کو دوبارہ زندہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 

اداکار، جو ابتدائی طور پر انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں ’عاشقی 3‘ میں کام کرنے والے تھے، اب اس پروجیکٹ کو اصل فرنچائز کے بینر تلے واپس لانے کے خواہاں ہیں۔

کچھ عرصہ قبل پروڈیوسرز ٹی سیریز اور وشیش فلمز کے درمیان حقوق کے تنازع کی وجہ سے اس کا نام تبدیل کرکے “تو عاشقی ہے” رکھ دیا گیا تھا۔ تاہم، بھول بھلیاں کی مسلسل کامیابی نے کارتک کو اس فرنچائز کی طاقت پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ایک قریبی ذرائع کے مطابق، کارتک آریان نے بھوشن کمار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موکش بھٹ سے عنوان کے حقوق حاصل کرنے کے لیے بات چیت شروع کریں۔ کارتک کو یقین ہے کہ عاشقی فرنچائز کے بینر تلے یہ محبت کی کہانی مزید مقبولیت حاصل کرے گی۔

عاشقی فرنچائز کا پہلا حصہ 1990 میں ریلیز ہوا تھا جس نے راہل رائے اور انو اگروال کے کیریئر کو شروع کیا۔ 2013 میں عاشقی 2 بھی کامیاب ثابت ہوئی جس میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔ تاہم، عاشقی 3 کو عملی شکل دینے میں کچھ چیلنجز کا سامنا ہے، جیسے کہ ٹی سیریز اور وشیش فلمز کے درمیان جاری حقوق کا تنازع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain