تازہ تر ین

نصرت کی قوالی اور رکشے کی سواری، دلجیت نے ایک بار پھر دل جیت لیے

پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی حیدرآباد پہنچنے پر جاری ہونے والی نئی انسٹاگرام رِیل نے چاہنے والوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔

دلجیت دوسانجھ کے پیرس، لندن، ڈبلن اور ایمسٹرڈیم میں کامیاب کانسرٹس کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا اور ان کے بھارت میں ان کے کانسرٹس کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش ہوتے ہی سولڈ آؤٹ ہوگئے۔

دلجیت دوسانجھ کا انڈین ٹوور بھی جاری ہے، انہوں نے دہلی سے اپنے انڈین ٹوور کا آغاز کیا تھا، وہ 15 نومبر کو حیدرآباد، 17 نومبر کو احمد آباد اور 22 نومبر کو لکھنؤ میں شوز کریں گے جبکہ آخری شو 29 دسمبر کو گوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگا۔

9 نومبر کو ابو ظہبی میں کامیاب کنسرٹ کے بعد دلجیت ایک بار پھر بھارت واپس آ گئے ہیں تاکہ اپنے ‘دل-لومیناٹی 2024’ ٹور کے بھارتی مرحلے کا آغاز کر سکیں۔

گلوکار جب حیدرآباد پہنچے تو دل دوسانجھ نے اس مناسبت سے ایک دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ ویڈیو کے کیپشن میں ’حیدرآباد ۔ دل لومیناٹی ٹوور سال 2024‘۔

ویڈیو میں ہم دلجیت کو حیدرآباد کے مصروف علاقے چار مینار میں ایک آٹو رکشہ میں آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ از راہِ مذاق آٹو رکشہ ڈرائیور سے پوچھتے ہیں کہ ’کہاں ہیں ہم سر؟’

ویڈیو میں ہم دلجیت کو مسلمان آٹو رکشہ ڈرائیور کو گلے لگاتے اور کنسرٹ سے پہلے حیدرآباد کے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کرتے بھی دیکھا گیا۔

گلوکار کی ویڈیو کی خاص بات اس کا بیک گراؤنڈ میوزک تھا، جو لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی تھی اور بول بابا بلھے شاہ کے تھے۔

دلجیت کی رِیل میں استعمال ہونے والے اشعار کچھ یوں تھے:

جس پایا بھید قلندر دا

راہ کھوجیا اپنے اندر دا

او واسی ہے سُکھ مندر دا

جتھے کوئی نہ چڑھدی لہندی ہے

مکمل قوالی یہاں سنیں:

جیسے ہی دلجیت دوسانجھ نے ویڈیو شیئر کی، ان کے انسٹاگرام فیڈ پر دل والے ایموجیز اور مداحوں کی محبت بھرنے لگی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا واقعی محسوس ہوتا ہے جیسے یہ شخص خدا کا پیغام رساں ہے تاکہ ہمیں سکھائے کہ ہم سب ایک ہیں، اور وہی جس سے ہماری روح جڑنے کی خواہش کرتی ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ہندو مسلم سکھ عیسائی ۔۔۔ بھائی بھائی‘۔

دلجیت دوسانجھ اس وقت اپنے دلومیناتی کانسرٹ، میوزک ویڈیوز، پلے بیک سنگنگ، سانگ رائٹنگ ،فلموں کی شوٹنگ،سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹنگ اور می ٹائم گزارنے کے تمام تر کاموں کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی کامیابی سے ہر ایک کو محوِ حیرت میں ڈال رہے ہیں۔

دلجیت سال 2024 میں زیادہ تر دل-لومیناتی ٹور پر رہے ہیں۔ پنجابی گلوکار اور اداکار نے موسیقی بنانے اور دنیا بھر میں اسٹیڈیمز اور ایرینا کو بھرنے میں لگن کے ساتھ کام کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain