مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی – مریم اورنگزیب
وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ – مریم اورنگزیب
سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے(ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری
تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن
آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، نوٹیفکیشن
جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو، نوٹیفکیشن
بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے، ماحولیاتی ماہرین
سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن
انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بیان
بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، مریم اورنگزیب
سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے، مریم اورنگزیب
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا حکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش