تازہ تر ین

پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط ارسال کردیا جس میں پی اے سی اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی اے سی کے گیارہ اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے۔ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر ایاز صادق سے مدد بھی مانگتے ہوئے خط میں کہا کہ جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کےلیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔ تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین بنانے پر بضد ہے۔

ادھر مسلم لیگ ن نے بھی پی اے سی کی سربراہی کےلیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔ مارچ میں حکومت کے وجود میں آنے کے بعد پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی پی اے سی اب تک اپنے چیئرمین کا انتخاب نہیں کرسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain