تازہ تر ین

کراچی؛ منگھوپیر میں کھیلتے ہوئے 5 بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ، بچے شدید زخمی

منگھوپیر کے علاقے سلطانہ آباد میں کھیلتے ہوئے 5 بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق شدید زخمی بچوں کو فوری سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کتوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو لگنے والی ویکسین سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain