بالی ووڈ اداکار سونوسود نے ممبئی میں ایک نوجوان لڑکے کی سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سونوسود نے اپنے سوشل میڈیا پر لڑکے کے خاندان سے ہمدردی کرتے ہوئے حادثے کی روک تھام کے لیے بہتر حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں تمام روڈ ڈیوائیڈرز پر “واٹر-فِلڈ کریش بیریئرز” لگائے جائیں تو ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
سونوسود نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا: “ممبئی میں ایک نوجوان لڑکے کی سڑک حادثے میں موت کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ اگر ہمارے ملک میں ہر سڑک پر پانی سے بھرے کریش بیریئرز لگائے جائیں، تو لاکھوں زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ یہ ہر سڑک کے معاہدے میں لازمی ہونا چاہیے۔”
سونوسود اپنی نئی فلم “فتح” میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، جو 10 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں سائبر کرائم اور ایکشن کا بھرپور مظاہرہ دکھایا گیا ہے۔