تازہ تر ین

برازیلین ماڈل شوہر اور 11 سالہ بچے سمیت گن پوائنٹ پر اغوا

امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی برازیلین ماڈل لوسیانا کرٹس کو ان کے شوہر اور 11 سالہ بچے کے ساتھ گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 27 نومبر کو ساؤ پاؤلو میں پیش آیا، جہاں انہیں 12 گھنٹوں تک یرغمال بنا کر رکھا گیا۔

مسلح افراد نے انہیں ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھا لیا اور ایک جھونپڑی میں قید رکھا، اغواکاروں نے ماڈل اور ان کے شوہر کو بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

تاہم  پولیس کے سرچ آپریشن کی خبر ملنے پر ملزمان نے لوسیانا اور ان کے اہلِ خانہ کو آزاد کر دیا۔ ملزمان سے رہائی کے بعد ماڈل شوہر اور بچے کے ہمراہ علاقے سے گزرنے والے ایک ٹرک کے ذریعے قریبی پولیس اسٹیشن پہنچے، جہاں ان کے بیانات قلم بند کیے گئے اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

لوسیانا کی بڑی بیٹی نے والدین کی گمشدگی کے بارے میں اپنے چچا کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور پولیس کے سرچ آپریشن کے باعث ملزمان فرار ہو گئے۔

لوسیانا کرٹس کی ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل اور ان کے شوہر اب محفوظ ہیں۔

یاد رہے کہ 47 سالہ لوسیانا، برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں پیدا ہوئیں تاہم وہ کام کے سلسلے میں اپنا وقت نیویارک، لندن، اور ساؤ پاؤلو میں گزارتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain