بنوں: مدرسے کے بچوں نے کھلونا سمجھ کر مارٹر گولہ اٹھا لیا، جو بعد میں پھٹ گیا اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔ تینوں بچوں کی شناخت ذیشان، وہاب اور عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنوں میں سین تانگہ نالہ میں ضائع شدہ مارٹر گولہ ملا تھا، جسے بچے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگے تو وہ پھٹ گیا۔
جاں بحق ہونے والے تینوں بچے مقامی مدرسے میں زیر تعلیم تھے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افسوس ناک واقعے میں بچوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔