قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔
شبلی فراز نے اپنے خلاف درج ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفا دیا۔ انہوں نے استعفا چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا ہے۔
خط میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیسز درج ہیں جو توجہ مانگتے ہیں، ان حالات میں وقت دے پانا مشکل ہے لہٰذا میں اپنی جگہ علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزعمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفا دیا تھا۔