تازہ تر ین

افغانستان؛ کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہد عمر اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر رحیم اللہ عرف شاہد عمر اپنے دیگر 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے شرنگل میں ایک ظہرانے سے واپسی پر گھات لگا کر ہلاک کیا گیا۔

کالعدم ٹی پی پی نے تصدیق کردی کہ ہلاک ہونے والوں میں پاکستان میں نہایت مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر شاہد عمر سمیت عدنان باجوڑی، طارق باجوڑی اور کمانڈر خاکسار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رحیم اللہ عرف شاہد عمر باجوڑی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

دہشت گرد شاہد عمر 8 سال بگرام کی جیل میں قید بھی رہا ہے تاہم افغان طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اسے رہا کر دیا تھا۔

وہ خود کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کا ٹی ٹی پی کی جانب سے خودساختہ گورنر بھی کہتا تھا اور کالعدم جماعت کی عسکری کارروائیوں کا سرغنہ بھی تھا۔

پاکستان کو نہایت مطلوب دہشت گرد شاہد عمر کی ساتھیوں سمیت افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاکت سے ثابت ہو گیا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔

افغانستان کی طالبان حکومت کے لیے بھی ی باعثِ شرمندگی ہے کہ پاکستان کی نشاندہی کے باوجود وہ ان دہشت گردوں کی اپنے وطن میں موجودگی سے انکاری رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain