تازہ تر ین

190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

راولپنڈی: احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی جبکہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری کو بھی برقرار رکھا گیا۔

احتساب عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیانات آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکے۔

بشری بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر جج نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ بانی پی ٹی آئی پیش ہوئے اور اعتراض کیا کہ چھوٹی عدالت ہے اور میڈیا بھی نہیں آیا۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں دیگر کیسز کی سماعتوں کے باعث 190 ملین پاؤنڈ کیس کی کل تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain