تازہ تر ین

اسرائیلی فورسز کی غزہ کے اسپتال، پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 50 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کے غزہ میں اسپتال اور پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بموں کی بارش کردی۔ اسرائیل کی خوفناک بمباری سے 6  بچوں اور 5 خواتین سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید ہوئے۔ غزہ میں ایک اور اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ سال اکتوبر 7 سے اب تک اسرائیل فوج کے غزہ پر حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain