انجیلینا جولی جو کہ ہالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیں، ان کی زندگی کا ایک مختلف پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے جہاز اڑانے کا لائسنس بھی حاصل کررکھا ہے۔
عام طور پر شوبز ستاروں کی اولادیں اپنے والدین کے نقش قدم پر چل کر شوبز کا ہی انتخاب کرتے ہیں، ہالی وڈ اور بالی وڈ میں یہ عام کلچر ہے۔
تاہم انجیلینا جولی کے بیٹے میڈوکس نے اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پائلٹ بننے کی ٹھانی ہے،لیکن شوبز میں کیرئیر بنانے کا انہوں نے کوئی عندیہ نہیں دیا ہے، میڈوکس کی والدہ انجیلینا جولی نے اداکاری میں جو مقام حاصل کیاہے وہ بہت کم اداکاراؤں کونصیب ہوتا ہے۔
میڈوکس اپنی والدہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہوابازی کے شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں اور پائلٹ بننے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں
5 دسمبر کو انجلینا جولی “دی ٹونائٹ شو اسٹرنگ جمی فالن” میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے اعلان کیا، ’میں پائلٹ ہوں اور میرا بیٹا میڈوکس بھی پائلٹ بننے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔ درحقیقت، وہ اب ایک پائلٹ ہے،
اداکارہ نے پہلے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا ہی وہ وجہ تھا جس نے انہیں پہلی بار کاک پٹ میں قدم رکھنے پر آمادہ کیا۔
انہوں نے 2004 میں میڈوکس کو متاثر کرنے کے لیے ہوائی جہاز اڑانا شروع کیا،ان کا کہنا تھا کہ جب بھی میڈ وکس کسی جہاز کو دیکھتا تھا ، وہ حیران ہو جاتا تھا،پھر میں نے سوچا کہ اگر میں اس کے 4 سال کا ہونے سے پہلے ایک جہاز اڑانے لگوں تو میں اس کے لیے سپر مین بن جاؤں گی۔
انجیلینا جولی نے دسمبر 2004 میں اپنا پائلٹ لائسنس حاصل کیا اور اگلے سال انہوں نے اپنے لیے ایک سنگل انجن طیارہ، سرس ایس آر22-جی2 خریدا۔
اپنے بیٹے کے لیے ایک خاص اشارے کے طور پر انہوں نے اپنے طیارے کی دُم پر “MX” کے حروف شامل کیے۔ انہوں نے انسٹرکٹر کی رہنمائی میں تربیت حاصل کی اور کینیڈا میں اپنے اس وقت کے شوہربراڈ پٹ کے ساتھ بھی تربیت کی۔
انجیلینا جولی ایک ’بالکل قابل اور پراعتماد پائلٹ‘تھیں اور مقامی ہینگر پر موجود دیگر خواتین فلائیرز کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرتی تھیں، انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ جب وہ کاک پٹ پر قدم رکھتی تو خوشی سے دمک رہی ہوتی تھیں۔
انجیلینا جولی نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ اگر اداکاری میں کامیاب نہ ہوتیں تو وہ بطورڈائریکٹر اپنا کیریئر بنانے پر غور کر رہی تھیں۔