تازہ تر ین

ایلون مسک نے ٹرمپ صدر بنانے کے کتنے ڈالر دئیے فیڈرل الیکشن کمیشن نے بتا دیا

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کروانے کے لیے مہم میں 260 ملین ڈالرز کا عطیہ دیا۔

امریکی فیڈرل الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے اہم ترین سوئنگ ریاستوں میں  سپر پولیٹیکل ایکشن کمیٹی ( پی اے سی) کو 238 ملین ڈالرز دئیے۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ ایلون مسک نے صدارتی انتخاب کی مہم کے آخری دنوں میں مختلف گروپوں کو بھی کروڑوں ڈالرز دیے۔ ایلون مسک کے خطیر عطیات نے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل کروا دیا۔

ٹیسلا اور اسپسیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد نئے قائم کیے گئے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی میں اہم عہدہ دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain