پاکستانی اداکارہ حرا عمر کا کہنا ہے کہ اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی، اچھی نیچر کا ہونا چاہیے، مالی حالت تھوڑے اچھے ہونے چاہئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انسٹاگرام پر شادی کے پروپوزل آتے ہیں اور کچھ والدین کے پاس بھی آتے ہیں۔
حرا عمر نے بتایا کہ ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا
انہوں نے کہا کہ اس رشتے سے متعلق گھر والوں کو بتا دیا تھا، اس کے بعد اس نے میری بہن، بھائی، والدہ کو میسج کیا جب کہیں سے جواب نہیں ملا تو میرے دوستوں کو بھی پیغام پہنچایا۔
حرا عمر نے بتایا کہ بعد میں اس کی اور گھر والوں کی والدہ سے بات ہوئی لیکن شادی کا ارادہ نہیں ہے تو کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکی۔
سیگمنٹ پردہ اٹھا دیں میں انہوں نے بتایا کہ میں بہت اچھے سے اسکرپٹ پڑھتی ہوں اور اسے فوراً ہی ادا کردیتی ہوں، کوشش ہوتی ہے سین اچھے سے کروں۔
اداکارہ نے بتایا کہ زومیبز کے ساتھ سین کرنا مشکل لگ رہا تھا کیونکہ اس نے خون کی الٹی کرنا تھی لیکن وہ سین کرنا تھا تو مجھے ہی کرنا پڑا، وہ پانی کے اندر کلر مکس کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کے شروع میں خیال آیا تھا کہ جعلی فالوورز خرید لوں لیکن میری بہن نے منع کیا اور کہا کہ جب مشہور ہوجاؤں گی تو سب ویسے ہی جان جائیں گے اس لیے اس کی ضرورت نہیں ہے۔