تازہ تر ین

ماہرہ خان نے بھی ‘کون فردوس جمال؟’ کہہ کر بدلا لے لیا

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں پوچھے جانے پر کچھ نہ کہہ کر بھی اپنا بدلہ لے لیا۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں جاری سترہویں اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی‘ میں شرکت کی جہاں وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھیں۔

’میں ہوں کراچی‘ کے خصوصی سیشن میں بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ اگرچہ ان کے آباؤ و اجداد کا تعلق بھارت سے تھا لیکن قیام پاکستان کے بعد ان کے خاندان نے ہجرت کی اور کراچی آکر بس گئے۔

ماہرہ نے کراچی سے تعلق اور اس سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر گھر بنایا، اس وقت بھی مذکورہ روڈ پر گاڑیوں کے شوروم ہوتے تھے، صرف ان کا تنہا گھر ہوتا تھا۔

اس ایونٹ میں ماہرہ خان نے جہاں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی وہاں ان سے فردوس جمال کے حوالے سے بھی میزبان وسیم بدامی نے پوچھا کیوں کہ یہ دو وہ نام ہیں جو گزشتہ چند سالوں سے ماہرہ خان کے نام کے ساتھ شہ سرخیوں کا حصہ بنتے دکھتے ہیں۔

ماہرہ خان سے وسیم بادامی نے مختلف معروف شخصیات کے بارے میں نام لے لے کر پوچھا جن میں شاہ رخ خان اور عمران خان کے نام بھی شامل تھے لیکن فردوس جمال کے حوالے سے پوچھے جانے پر ماہرہ خان انوکھا جواب دے دیا۔

وسیم بادامی نے  پوچھا کہ ‘فردوس جمال کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟’

فردوس جمال کا نام سن کر ماہرہ خان تھوڑی کنفیوز ہونے کے ساتھ ساتھ مسکراتی دکھیں اور انہوں نے کہا کہ ‘میں انکے بارے میں کیا کہوں؟ میں انکو جانتی ہی نہیں ہوں’۔

اس پر وسیم بادامی نے کہا کہ ‘فردوس جمال ہمارے سینئر اداکار ‘ ، لیکن ماہرہ خان نے پھر ایک ہی جملہ دہراتے ہوئے کہا کہ ‘میں انکو جانتی ہی نہیں ہوں تو کیا کہوں ان کے بارے میں’۔

ماہرہ خان کا جواب سن کر وسیم بادامی بولے تو ‘کیا عمران خان آپکی پھوپھی کے بیٹے ہیں؟’

یاد رہے کہ فردوس جمال ماضی میں دیے گئے متعدد انٹرویوز میں ماہرہ خان کے حوالے سے منفی تبصرے کرتے نظر آئے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

فردوس جمال کو ماہرہ خان کی بڑھتی عمر کے باوجود بطور مین لیڈ ڈراموں اور فلموں میں کاسٹ کیے جانے پر شدید اعتراض ہے جس کا اظہار کرنے سے وہ باز نہیں آتے لیکن پہلی مرتبہ ماہرہ خان نے بھی کچھ نہ کہہ کر ‘کون فردوس جمال’ کہہ کر اپنا دل ٹھنڈا کرلیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain