تازہ تر ین

کراچی؛ رام سوامی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی

گارڈن رام سوامی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق  سٹی ڈسٹرکٹ تھانہ نبی بخش کے علاقے گارڈن رام سوامی سروس پمپ والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص پولیس اہلکار ہے ، شناخت 24 سالہ محمد امین صدیقی ولد عتیق احمد صدیقی کے نام سے کی گئی۔

 فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، واقعے کے وقت زخمی اہلکار سول کپڑوں میں تھا ، زخمی اہلکار کے دائیں ٹانگ پر ایک گولی ماری گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain