تازہ تر ین

کائنات میں کیا پُر اسرار واقعہ پیش آرہا ہے؟ سائنس دان پریشان

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کائنات میں کچھ عجیب و غریب واقعہ ہو رہا ہے جو اس کے پھیلاؤ کو متاثر کر رہا ہے۔

محققین کے مطابق خلاء میں موجود ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کائنات کی گہرائیوں میں موجود اسرار میں سے ایک کو سمجھنے میں مدد کر سکتی ہے۔

کئی برسوں سے سائنس دان ہماری کائنات کی ایک غیر معمولی خاصیت سے پریشان رہے ہیں۔ یہ ماضی کے مقابلے میں آج زیادہ تیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور محققین کو علم نہیں کہ ایسا کیوں ہے۔

اب جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ان غیر متوقع پیمائشوں کی تصدیق کی ہے جو ماضی میں ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی جانب سے پیش کی گئیں تھیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات میں کچھ پُر اسرار واقعہ پیش آ رہا ہے۔

اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ کچھ نامعلوم طاقتیں کائنات میں سرگرم ہیں یا پھر کائنات کے متعلق ہمارے فہم میں کمی ہے جس کے لیے یکسر نئی فزکس (طبعیات) کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ حاصل ہونے والی نئی پیمائشیں ہبل ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والی پیمائشوں سے مطابقت رکھتی ہیں۔ جس سے ہبل ٹیلی اسکوپ میں کسی قسم کی فنی خرابی کا قیاس دور ہوجاتا ہے اور یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کائنات میں کوئی سنجیدہ نوعیت کا واقعہ پیش آ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain