تازہ تر ین

پانی کی ایک بوتل 27 لاکھ روپے کی، پانی میں ایسا کیا ہے؟

ایک جاپانی کمپنی 1 لیٹر کی پانی کی بوتل 10 ہزار ڈالرز میں فروخت کر رہی ہے جو پاکستانی روپے میں 27 لاکھ سے زائد رقم بن جاتی ہے۔

پانی بنیادی انسانی ضروریات میں سے ایک ہے لہذا اس کی مارکیٹنگ اور اسے لگژری پراڈکٹ کے طور پر فروخت کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ لیکن ایک جاپانی کمپنی نے ثابت کر دیا کہ یہ کامیابی سے کیا جا سکتا ہے۔

Fillico Jewelry Water ایک جاپانی کمپنی ہے جو دنیا میں سب سے مہنگے بوتل والے پانی فروخت کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس کی لمیٹڈ ایڈیشن والی پانی کی بوتلیں 10,000 ڈالرز تک فروخت ہوتی ہیں۔

فیلیکو واٹر کو 2005 میں ایک مکمل لگژری واٹر برانڈ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔  اگرچہ کمپنی پانی جاپان کے کوبے خطے میں موجود زیر زمین پانی کے ذخائر سے حاصل کرتی ہے۔ لیکن کمپنی نے پیکیجنگ کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دی ہے جسے پھر آرٹ کے طور پر مارکیٹ کیا گیا۔

یہ بوتل  کا آرٹ ہی تھا جس نے کمپنی کو پانی بیچنے میں کامیاب کیا اور آج فیلیکو جیولری واٹر دنیا میں انتہائی پرتعیش بوتل بند واٹر برانڈز میں سے ایک ہے، جس کی قیمتیں 1,000 ڈالرز فی لیٹر سے 10،000 ڈالر فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain