تازہ تر ین

ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس نے ضمانت پر رہا کردیا

پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور وائلڈ لائف کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

ایکسپریس نویز کے مطابق رجب بٹ گرفتاری کیس میں اہم پیشرفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے ناجائز اسلحہ کیس میں انہیں ضمانت پر رہا کیا۔

پولیس کے مطابق رجب بٹ صبح عدالت میں پیش ہوکر اپنی ضمانت حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ناجائز اسلحہ کیس میں ملزم کی شخصی ضمانت صرف ایس ایچ او دے سکتا ہے۔

اُدھر یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئی ہے، پولیس نے یوٹیوبر کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف کو دی جس پر ملازمین شیر کے بچے کو برآمد کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

شیر کے بچے کی برآمدگی کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی، قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لیے درخواست وائلد لائف نے دینی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain