تازہ تر ین

صرف 10 صفحات کی کتاب جسے مکمل پڑھنے کیلئے لاکھوں سال چاہیئں

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسی کتاب بھی ہے جسے کوئی بھی اپنی زندگی میں مکمل نہیں پڑھ سکتا جبکہ اس کے صرف 10 صفحات ہیں؟

1960 میں فرانسیسی مصنف ریمنڈ کوئنیو نے یہ کتاب متعارف کرائی تھی جو شاید دنیا کی ناممکن پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے سینٹ ملی ملیارڈز ڈی پوئمز (ایک سو ہزار ارب نظمیں) کہا جاتا ہے اور یہ صرف دس صفحات پر مشتمل ہے۔

تمام مصرعے ایک ہی قافیے کے ساتھ ہیں اور کاغذ کی اسٹرپس پر چھپے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے قارئین کو مختلف غزلوں کے مصرعے جوڑنے پڑتے ہیں۔

اس عمل کے نتیجے میں کتاب میں ایک سو ٹریلین منفرد نظمیں وجود میں آجاتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی شخص پوری کوشش کے باوجود بھی پوری کتاب کو نہیں پڑھ سکتا۔

کیونکہ تمام نظموں کے مصرعوں کو پورا کرنے میں لاکھوں سال لگ جائیں گے اور یہ سب صرف دس صفحات پر مشتمل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain