تازہ تر ین

کویت میں پہلی بار 7000 سال پرانا خلائی مخلوق نما پُتلا دریافت

کویت میں ماہرین آثار قدیمہ نے 7,000 سال پرانا مٹی کا چھوٹا سا پُتلا دریافت کیا ہے جو کسی جدید دور کی کسی خلائی مخلوق سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ پتلا جو انسان کم مافوق الفطرت زیادہ نظر آتا ہے، قدیم میسوپوٹیمیا میں عام تھا لیکن اس کے باوجود یہ اپنی نوعیت کا پہلا پُتلا ہے جو کویت یا خلیج عرب میں دریافت ہوا ہے۔

بحرہ 1 میں کھدائی کے دوران یہ پتلا ملا جس ترچھی آنکھیں، چپٹی ناک اور ایک لمبی کھوپڑی ہے جسے باریک بینی سے تیار کیا گیا ہے۔ بحرہ 1 شمالی کویت میں ایک آثار قدیمہ کی سائٹ ہے جہاں کویت اور پولینڈ کی مشترکہ ٹیم 2009 سے کھدائی کر رہی ہے۔

بحرہ 1 سائٹ جزیرہ نما عرب کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک تھی جس پر تقریباً 5500 سے 4900 قبل مسیح تک آبادکاری شروع ہوئی۔

اس دوران، عبید نامی ایک ثقافت بحرہ 1 میں آباد ہوئی جس کی ابتدا میسوپوٹیمیا سے ہوئی اور یہ اپنے مخصوص مٹی کے برتنوں کے لیے جانا جاتی تھی جس میں اس کے خلائی مخلوق جیسے مجسمے بھی شامل تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain