لی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کی حفاظت کرتے ہوئے پاپارازی پر برس پڑے۔گزشتہ کئی ماہ سے بچن خاندان بیٹے اور بہو کی طلاق کی افواہوں کے سبب خبروں کی زینت بناہوا ہے کبھی ابھیشیک اور ایشوریا کو کسی تقریب میں الگ الگ شرکت کرتا دیکھ کر فینز انکی طلاق کی افواہوں کو سچ سمجھ بیٹھتے ہیں تو کبھی اچانک پھر سے ایک ساتھ منظر عام پر آنا انکے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتا ہے۔حال ہی میں آرادھیا کے دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھ کر فینز خوشی سے پھولے نہ سمائے۔لیکن یہ اسی لمحے ایک ویڈیو ایسی بھی منظر عام پر آئی جس میں ابھیشیک کو فیملی کی حفاظت کیلئے پاپارازیوں پر برہم ہوتے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بچن کے ارد گرد جمع ہونے والے فوٹوگرافروں کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ایشوریا، آرادھیا، اور ان کی والدہ برندا رائے گاڑی میں موجود تھیں لیکن پاپارازوں کوقریب آتا دیکھ کر ابھیشیک کا پارہ ہائی ہوگیا اور پاپارازی کو ڈانٹتے ہوئے کہا چلائو مت۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں کئی لوگ ان کے خاندان کے لیے حفاظتی رویے کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین اداکار کو غصے پر تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2024/12/8ce717e0-e74a-4cea-9872-3dc2c0a32eb0.jpg)