تازہ تر ین

ٹیلر سوئفٹ نے کم سن مداح کو اپنا قیمتی لباس گفٹ کردیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کینساس سٹی، میسوری کے چلڈرن مرسی اسپتال کے حالیہ دورے کے دوران نیا نام کی ایک ننھی پرستار کو حیران کر دیا۔اپنی سخی طبیعت کے لیے مشہور 35 سالہ گلوکارہ نے زیرعلاج بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کے لیے اپنا دن اسپتال میں گزارا تھا۔اداکارہ کے اسپتال کے دورے کے بعد وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ ایک مریض بچی نیا کے لیے ایراس ٹور بک پر دستخط کرتی ہیں۔اس دوران دونوں کے درمیان ہلکی پھلکی گفتگو بھی ہوئی اور نیا نے سوئفٹ کے لباس کی تعریف کی اس پر سوئفٹ نے مسکرا کر جواب دیا کہ آپ نے اس سے میرا دن خوشگوار بنادیا۔تاہم ننھی مداح کی خوشیوں کا اس وقت کوئی ٹھکانا نہیں رہا جب انہیں گلوکارہ کی جانب سے ایک تحفہ موصول ہوا۔نیا نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کرسمس کا خصوصی تحفہ دکھایا گیا جو انہیں پاپ اسٹار کی جانب سے ملا تھا۔تحفہ وہی ٹارٹن لباس تھا جو ٹیلر سوئفٹ نے اسپتال میں پہنا ہوا تھا جب ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ویڈیو میں بچی گلوکارہ کا بھیجا ہوا تحفہ کھولتے ہوء دکھائی دیں، ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘وہ بہت حیرت انگیز ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں، میں تم سے پیار کرتی ہوں، ٹے سوئزل، تم واقعی بہترین ہو۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain