تازہ تر ین

ابھیجیت بھٹا چاریہ نے سلمان خان کو شرابی کہہ دیا

ممبئی :بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر اور بالی ووڈ خانز سے متعلق متنازع بیانات دینے سے مشہور گلوگار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان کے بعد سلمان خان پر بھی طنز کے تیر برسانے شروع کردیے۔گزشتہ چند دنوں سے ابھیجیت اپنے بیانات کے سبب موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ، کبھی سلمان خان کو ایک معمولی انسان قرار دیتے سنائی دیے تو کبھی شاہ رخ کیساتھ ماضی کے تنازعے پر بحث کرنا انہوں نے اپنا فرض سمجھا اب انہوں نے اپنا اگلا نشانہ اداکار سلمان خان کو بناڈالا۔ ایک پوڈکاسٹ پر جب گلوکار سے سلمان خان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ،سلمان خان ابھی بھی ان میں نہیں آتا جہاں پر میں اس کے بارے میں چرچا کروں۔لگے ہاتھوں ابھیجیت نے سلمان خان کے ہٹ اینڈ رن کیس کے دوران کبھی بھی ان کی حمایت نہ کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ،میں نے کبھی بھی اس کی حمایت نہیں کی۔ میں نے کہا تھا کہ اگر کوئی سڑک پر سوئے گا، تو کوئی شرابی یا غیر محتاط شخص گاڑی ان کے اوپر چڑھا دے گا۔بعدازاں ابھیجیت کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور ان کے الفاظ کو لے کر کافی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain