تازہ تر ین

ملائکہ اروڑا کا خواتین کے نام معنی خیز پیغام

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا نے تمام خواتین کو معنی خیز پیغام کے ذریعے اہم مشورہ دے دیا۔ان دنوں اداکارہ ملائکہ اروڑا ارجن کپور سے علیحدگی کے سبب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن اس دوران انہوں نے ایسا پیغام جاری کیا جسے انکے مداح اور خصوصی طور پر خواتین سراہتی نظر آرہی ہیں۔ملائکہ نے اپنے انٹرویو میں خواتین کو شادی کے بعد اپنی انفرادیت اور مالی خودمختاری برقرار رکھنے کی تلقین کی اور اپنی پہچان اور ذاتی وسائل کو سنبھال کر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شادی میں زندگیوں کا ایک ہونا عام بات ہے، لیکن خواتین کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی پہچان اور مالی آزادی کو برقرار رکھیں۔ توازن کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تعلقات میں ایک دوسرے کے ساتھ چیزیں شیئر کرنا اہم ہے، لیکن یہ اپنی انفرادیت کھونے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain