تازہ تر ین

ایشوریا رائے کا فلم میں پہنا گیا لہنگا عجائب گھر کی زینت بن گیا

بالی وڈ کی مقبول ترین تاریخی فلموں میں شمار کی جانے والی فلم ‘جودھا اکبر’ میں بھارتی کی حسین ترین اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے پہنا گیا لہنگا میوزیم کی زینت بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

‘جودھا اکبر’ میں اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ریتک روشن کی اداکاری کے علاوہ ان دونوں کے درمیان کی کیمسٹری اور فلم کے گانے بھی آج تک مداحوں میں خوب پسند کیے جاتے ہیں۔

سال 2008ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں سیٹ ڈیزائن کے علاوہ اداکاروں کی جانب سے زیب تن کیے گئے ملبوسات پر بھی خاص توجہ دی گئی تھی۔

حال ہی میں ‘اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز’ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ‘جودھا اکبر’ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا کہ فلم میں ایشوریا کی جانب سے پہنا جانے والا سرخ عروسی لہنگا اکیڈمی میوزیم میں نمائش کا حصہ ہوگا۔

معروف فیشن ڈیزائنر نیتا للا کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا لہنگا اپنی خوبصورت کڑھائی اور اس پر بنے مور کے نقش کے لیے کافی مشہور ہے۔

‘کلر ان موشن’ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش میں اِس لہنگے کو بھارتی سنیما کے تاریخی ورثے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

‘اکیڈمی آف موشن پکچرز’ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فلم ‘جودھا اکبر’ کے کئی مناظر شامل ہیں، جس میں ہریتک روشن نے مغل بادشاہ ‘اکبر’ کا کردار ادا کیا تھا۔

ایشوریا رائے کے مداحوں نے ‘اکیڈمی آف موشن پکچرز’ کی جانب سے اداکارہ کیلئے اس منفرد اعزاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ‘اکیڈمی آف موشن پکچرز’ نے دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان جیسے بالی وڈ ستاروں کی خصوصی کلپس بھی شیئر کیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain