تازہ تر ین

سنیل شیٹی کا 42ویں شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خاص پیغام

بالی وڈ فلمی دنیا میں اپنے ایکشن سین سے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے شادی کی 42 ویں سالگرہ پر اہلیہ کے نام محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

اداکاری کے دنیا میں جلوے بکھیرنے کے علاوہ ایکشن ہیرو کہلانے والے اداکار سنیل شیٹی ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہوٹلنگ کے بزنس سے بھی  وابستہ ہیں۔ سنیل شیٹی کی ریسٹورنٹ چین کا نام ’مس چیف‘ (Mischeif) ہے۔

55سالہ اداکار کے ریسٹورنٹس ممبئی، منگلور اور حیدر آباد میں موجود ہیں۔ ممبئی میں سنیل شیٹی کا ایک شاندار کلب بھی ہے جس کا نام ’H2O‘ ہے۔

یہ کلب بے انتہا مقبول ہے جس کی وجہ یہاں کے مزیدار کھانے اور واٹر اسپورٹس کا انوکھا امتزاج ہے۔علاوہ ازیں سنیل شیٹی کے کپڑوں کے بوتیک بھی ہیں لیکن ان کا ریسٹورنٹس بزنس ان کی فلموں سے بھی زیادہ کامیاب ہے۔

پیشہ روانہ زندگی کے بعد ازدواجی زندگی کی بات کریں تو کہا جاتا ہے کہ جس وقت سنیل شیٹی نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی شادی اس سے پہلے ہی مانا شیٹی نامی لڑکی سے ہو رکھی تھی۔

 سنیل شیٹی نے اپنی بچپن کی مسلمان دوست مانا سے 1991 میں شادی کر لی تھی ، یہ دونوں آج اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہیں۔

ازدواجی زندگی کے 42 سال مکمل ہونے کی خوشی میں آج یہ جوڑا شادی کی سالگرہ منارہا ہے، اس خاص دن کی مناسبت سے اداکار سنیل شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن مداحوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بن گیا۔

سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ مانا شیٹی کو 42ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جو دو تصاویر شیئر کیں جو بہت ہی خوبصورت ہیں۔ پہلی تصویر میں جو پیچھے سے کھینچی گئی ہے یہ جوڑا ایک باغ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چل رہا ہے۔

جبکہ دوسری تصویر میں، یہ دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں سنیل شیٹی نے لکھا کہ،’ہمارے 42ویں سالگرہ کی خوشی، میری بیوی۔’

دوسری جانب  جیسے ہی اداکار نے یہ جذباتی تصاویر شیئر کیں، مداحوں نے ان کی پوسٹ پر نیک تمناوں کا کھل کر اظہار کریا۔

سنیل کی والدہ نے مانا کا رشتہ کیوں مسترد کیا؟

یاد رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں، کامیڈین بھارتی سنگھ کے پوڈکاسٹ پر سنیل شیٹی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے ابتدا میں ان کے اور مانا شیٹی کے رشتہ کو مسترد کیا تھا کیونکہ وہ ان کی شادی کے خلاف تھیں۔

 تاہم، اداکار اپنے فیصلے پر پختہ تھے اور انہوں نے اپنی والدہ کو واضح طور پر بتا دیا کہ وہ کسی اور سے شادی نہیں کر سکتے، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ ایسا کرنے سے دو عورتوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچے گا۔

“ویلکم ٹو دی جنگل” کے اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً ایک دہائی تک مانا کے ساتھ رہے تھے، اور جب بھی ان کی والدہ نے شادی کا ذکر کیا، وہ انہیں یاد دلاتے کہ کسی اور سے شادی کرنا نہ صرف ان کی اپنی زندگی بلکہ دوسری عورت کی زندگی کو بھی نقصان پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کی خواہش کے خلاف نہیں جائیں گے، لیکن وہ کسی اور سے شادی کرنے کے معاملے میں اتنے ہی پختہ ارادے رکھتے تھے۔

سنیل شیٹی اور مانا شیٹی نے 25 دسمبر 1991 کو نو سال کے رشتہ کے بعد شادی کی۔ ان کے ہاں بیٹی آتھیا کی پیدائش 1992 میں ہوئی، اور اس کے بعد بیٹے آہان کی پیدائش 1995 میں ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain