تازہ تر ین

جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان

جاپان ائیر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملے سے سیکڑوں ملکی اور غیرملکی پروازیں متاثر ہوئیں۔

جاپان ائیرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سسٹم پر سائبر حملے سے کمپنی کا اندرونی اور بیرونی نظام متاثر ہوا۔ سسٹم میں خرابی کا باعث بننے والے ایک راؤٹر کو بند کیا گیا اور آج( جمعرات) کے لیے متعدد پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی۔

رواں ہفتے کے شروع میں امریکن ایئرلائنز نے ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازوں کو مختصر طور پر گراؤنڈ کردیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پروازوں کو نیٹ ورک ہارڈویئر میں شامل تکنیکی خرابی کے باعث گراؤنڈ کیا تھا تھا۔ اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ماضی قریب میں امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ 2 برس قبل امریکا کے متعدد بڑے ایئرپورٹس کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی ویب سائٹس ڈاؤن ہو گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain