غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں مغازی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی حملے میں مزید 4 افراد شہید ہوگئے جب کہ صہیونی ریاست نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے محصور پٹی کے اخری بڑے ہسپتال کو بھی آگ لگادی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی صحافیوں نے شہدا کی شناخت النعمی خاندان کے افراد کے طور پر کی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت گھر میں موجود لوگ لاپتا ہیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ سمیت درجنوں افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جب کہ فوجیوں کی جانب سے طبی سہولت کو زبردستی خالی کرنے کے بعد بہت سے مریضوں کی قسمت کا علم نہیں ہے۔
اس کے علاوہ غزہ میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کو جلا دیا اور اس کے اکثر وارڈز تباہ کردیے۔
مقامی حکام کی طرف سے اسرائیلی حملے کو “وحشیانہ” قرار دیا۔