تازہ تر ین

اسپورٹس شوز پہننے پر نوکری سے برطرف لڑکی کروڑ پتی بن گئی

کھیلوں کے جوتے پہننے پر نوکری سے نکالی گئی برطانوی لڑکی نے کمپنی کیخلاف ایک کروڑ سے زائد کا ہرجانہ جیت لیا۔

20 سالہ الزبتھ بیناسی برطانیہ میں محکمہ برائے ورک اینڈ پنشن کو خدمات فراہم کرنے والی ریکروٹنگ ایجنسی میں کام کرتی تھی جہاں سے اُس کو اسپورٹس شوز پہننے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

الزبتھ بیناسی نے اس نا انصافی پر ایمپلائمنٹ ٹربیونل سے رجوع کیا جہاں اس نے بتایا کہ اس کے ساتھ انکے مینیجر نے “بچے جیسا سلوک” کیا اور غیر منصفانہ طور پر نوکری سے نکالا حالانکہ ساتھی ملازمین بھی اسی طرح کے جوتے پہنتے تھے۔

الزبتھ بیناسی نے 2022 میں 18 سال کی عمر میکسمس یو کے سروسز میں کام شروع کیا تھا لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ کمپنی کا ڈریس کوڈ ہے۔

ٹربیونل کو بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی کے زیادہ تر ساتھی 20 سال کے تھے اور بیناسی کمپنی میں سب سے کم عمر تھی جس کی وجہ سے اسکا “مائیکرو مینیج” (چھوٹی سے چھوٹی بات کو تفصیل سے نوٹس) کیا جا رہا تھا۔

ایمپلائمنٹ ٹربیونل نے نوجوان ملازمہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو 29 ہزار 187 پاؤنڈز (ایک کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

ایمپلائمنٹ جج نے قرار دیا کہ الزبتھ کے ساتھ واضح ناانصافی ہوئی جو کمپنی کی اپنے ملازم میں غلطی تلاش کرنے کی خواہش کی نشاندہی کرتی ہے۔

 ایمپلائمنٹ ٹریبونل نے عمر سے متعلق ہراساں کرنے کے اس کے دوسرے دعوے کو مسترد کردیا، دوسری جانب میکسمس یو کے سروسز نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain